Saturday , July 21 2018
Home / سیاسیات / جے ڈی ایس ۔ کانگریس کو تشکیل حکومت کی صورت میں اپوزیشن ارکان کے سربلند : شیوسینا

جے ڈی ایس ۔ کانگریس کو تشکیل حکومت کی صورت میں اپوزیشن ارکان کے سربلند : شیوسینا

ممبئی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیاں امکان ہیکہ پارلیمنٹ کی کارروائی معطل کرنے کی اگر کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کو کرناٹک میں تشکیل حکومت کا موقع نہ دیا جائے اس لئے حالانکہ بی جے پی کو اخلاقی طور پر پہلا موقع ملنا چاہئے لیکن اگر وہ کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کو تشکیل حکومت کا موقع دیتی ہے تو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے سر بلند ہوجائیں گے۔ بی جے پی کی حلیف پارٹی شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے یہ بیان یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی کے ساتھ مہاراشٹرا اور مرکز میں اتحاد پر کئی افراد بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستوری کنونشن ہے کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو پہلے تشکیل حکومت کی دعوت دی جائے۔ بی جے پی گذشتہ چند سال سے اس کنونشن پر عمل آوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کنونشن کے فیصلہ گوا اور منی پور کو پیش نظر رکھتے ہوئے نہیں کئے گئے تھے۔ کرناٹک کی صورتحال مختلف ہے یہ ایک بڑی ریاست ہے۔

TOPPOPULARRECENT