Tuesday , February 20 2018
Home / سیاسیات / جے ڈی یو (شرد)پارٹی علامت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

جے ڈی یو (شرد)پارٹی علامت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے رکن اسمبلی شرد یادو کا جنتادل (متحدہ) کا گروپ آج دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوگیا اور الیکشن کمیشن کے حکم نامہ کو اپنی درخواست میں چیالنج کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی علامت تیر کیلئے اپنا دعویٰ پیش کیا ۔ الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر نتیش کمار زیرقیادت گروپ کو حقیقی جے ڈی یو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی علام ت تیر ان کیلئے مختص کردی ہے ۔ جبکہ شرد یادو کا دعویٰ ہے کہ ان کا گروپ ہی حقیقی جے ڈی جو یو ہے ۔ چیف جسٹس گیتا متل کی زیرقیادت بنچ سے گجرات اسمبلی انتخابات کے پش نظر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کی درخواست کی گئی ہے ۔ عدالت نے کل مقدمہ کی سماعت مقرر کی ہے ۔ شرد گروپ کی پیروی نظام پاشاہ اور نتیش گروپ کی گوپال سنگھ کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT