Thursday , November 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ج12 جون کو سرکاری ملازمین کے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے و ریلیاں

ج12 جون کو سرکاری ملازمین کے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے و ریلیاں

حیدرآباد ۔ 9اپریل ( سیاست نیوز) ملک گیر سطح پر تمام سرکاری ملازمین کی ’ کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم ‘ کو منسوخ کر کے سابق اسکیم کو بحال کرنے کے مطالبہ پر 12 جون کو ملک بھر میں تمام سرکاری ملازمین نے دھرنے ریالیاں منظم کرنے کے علاوہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چینائی میں جاری آل انڈیا گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کی قومی کانفرنس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ مسٹر کے رویندر ریڈی صدر اور ایم راجندر جنرل سکریٹری تلنگانہ این جی اوز یونین نے کہا کہ آل انڈیا گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کیساتھ حکومتوں کے معاندانہ رویہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مرکزی و ریاستی حکومتوں سے سرکاری ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے اور بالخصوص سرکاری ملازمین کیلئے سابق پنشن اسکیم کو روبہ عمل لانے کیلئے عاجلانہ اقدامات کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT