Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ج27 جھیلوں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

ج27 جھیلوں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں سیر و تفریح اور سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے جی ایچ ایم سی کے حدود میں واقع 27 جھیلوں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع کے بموجب بلدیہ نے شہر کی 168 جھیلوں کے منجملہ 27 جھیلوں کو ترقی دے کر عوام کیلئے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے نشاندہی کی ہے جنکے منجملہ 19 جھیلوں کو سیاحتی مراکز بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ یہاں منظورہ رقومات سے خوبصورت نظاروں ، کمپاونڈوالس کی تعمیر ، پانی کے فوارے ، سرسبز و شاداب سیاحوں کو بیٹھنے سیٹوں ، پارکنگ اور لائیٹنگ کے علاوہ سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT