Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / حاجی علی درگاہ کے پاس قبضے برخاست کرنے کی کوششوں کی ستائش

حاجی علی درگاہ کے پاس قبضے برخاست کرنے کی کوششوں کی ستائش

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ممبئی کے حاجی علی درگاہ ٹرسٹ سے کہا کہ اس تاریخی درگاہ میں 500 مربع میٹر کے علاقہ میں قبضوں کو اندرون چار ہفتے برخاست کرایا جائے اور ساتھ ہی اس ضمن میں ابھی تک کی گئی اس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ فاضل عدالت نے کہاکہ اگر قابضین 6 جون تک دستبردار نہ ہوں تو بمبئی ہائیکورٹ کی تشکیل شدہ جوائنٹ ٹاسک فورس حرکت میں آئے گی اور 10 جون سے انہیں ہٹانے کا کام شروع کرتے ہوئے 30 جون تک یہ کام مکمل کرلے گی۔ 1431ء میں تعمیر شدہ درگاہ کے اطراف و اکناف کا ماحول خوبصورت بنانے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT