Wednesday , December 19 2018

حاجی علی ٹرسٹ کو جوں کا توں موقف کے ہائیکورٹ احکام

ممبئی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ شہر کے کلکٹر کی جانب سے حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو 1.90 کروڑ روپئے آمدنی کے حصول پر ادا کرنے کا کلکٹر کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کیونکہ اس نے اپنے احاطہ میں موبائیل ٹاورس نصب کرنے کی اجازت دی تھی۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹرسٹ کو چاہئے کہ وہ جوں کا توں حالت برقرار رکھے۔ یہ ٹرسٹ 100 سال قبل ایک مذہبی اور فلاحی مقاصد کے ٹرسٹ کی حیثیت سے قائم کیا گیا تھا اور اراضی کلکٹر سے لیز پر حاصل کی گئی تھی۔ شہر کے کلکٹر نے 4 مئی کو ایک مکتوب ٹرسٹ کو روانہ کرتے ہوئے اس کو ہدایت دی تھی کہ اندرون 20 دن 1.88 کروڑ روپئے جمع کروادیئے جائیں۔ یہ مطالبہ اپریل 2005ء کے اعلامیہ کی بنیاد پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT