Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حاجی کا ہر عمل رضائے الٰہی کیلئے ہو

حاجی کا ہر عمل رضائے الٰہی کیلئے ہو

محبوب نگر 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حاجی کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔ حج کے بعد والی زندگی میں ایک بہترین انقلاب ہو۔ حاجی حضرات پچھلے گناہوں سے توبہ کریں۔ معافی مانگیں اور آئندہ اُن گناہوں کو دوبارہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ یہی حج کا حاصل ہے اور یہی انقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا تسنیم انصاری استاذ دارالعلوم عربیہ کا

محبوب نگر 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حاجی کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔ حج کے بعد والی زندگی میں ایک بہترین انقلاب ہو۔ حاجی حضرات پچھلے گناہوں سے توبہ کریں۔ معافی مانگیں اور آئندہ اُن گناہوں کو دوبارہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ یہی حج کا حاصل ہے اور یہی انقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا تسنیم انصاری استاذ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ نے الماس فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کے دوسرے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجتماع حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت محمد اکبر الماس نے کی۔ مولانا نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کعبۃ اللہ میں ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں اور ایک رکعت نماز کا ثواب ایک لاکھ رکعت کے برابر ہے۔ اُنھوں نے حج کے پانچ ایام کی عظمت اور اس کے معمولات کو بیان کیا۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وشوا پرساد نے عازمین سے خواہش کی کہ وہ حج کے موقع پر قوم و ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں۔ اُنھوں نے عازمین سے کہاکہ وہ پاسپورٹ و دیگر مسائل کے لئے دشواری پیش آنے پر راست ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ محمد اکبر الماس اور عبدالرحمن صوفی نے سفر حج کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ محمد بشیرالدین نے احرام باندھنے کی عملی مشق کروائی۔ جعفر شریف اور عبدالرزاق نے چالان فارمس کی خانہ پُری میں مدد کی۔ علاوہ ازیں محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری، عبدالعلیم، صادق انجینئر، عبدالحنان نے عازمین کی شرکت کو یقینی بنایا۔ محمد بشیرالدین کی قرأت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا۔ اراکین سوسائٹی افسر الماس، ریاض الماس، فرید، نذیر علی و دیگر نے عازمین کے ظہرانہ کے انتظامات کی نگرانی کی۔ مولانا تسنیم انصاری کی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT