حادثاتی طور پر جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) نلہ کنٹہ کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سعدیہ بیگم جس کی عمر تقریباً 32 سالہ بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون کا کچی گوڑہ کے علاقہ میں واقع ایک معروف ہاسپٹل میں ہاوز کیپنگ ملازمہ کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی اور 8 ماہ قبل اس خاتون کا شوہر سے طلاق ہوچکا تھا اور خاتون اپنے والد کے مکان میں رہتی تھی ۔ کل شام مکان میں پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون جھلس گئی تھی ۔ جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نلہ کنٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT