Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت

حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ شاہین بیگم جو شیورام پلی علاقہ کے ساکن محمد محسن کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 4 مئی کے دن مکان میں پکوان کے دوران حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ خاتون انوشابائی جو چوڑی بازار علاقہ کے ساکن چندرا کانت کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 4 مئی کے دن مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT