Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت

حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم اور رائے درگم میں حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 27 سالہ انجماں جو محبوب نگر علاقہ کی ساکن تھی ۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد ونستھلی پورم منتقل ہوگئی تھی اور اس علاقہ میں واقع ایف بی جھونپڑپٹی علاقہ میں ونود کمار نامی شخص کے ساتھ رہنے لگی تھی ۔ 21 اپریل کے دن خاتون مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 25 سالہ انجلی کلپنا جو وپرو کمپنی میں جاروب کش کا کام کرتی تھی ۔ گوٹی اوڈی علاقہ کے ساکن سائیلو کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ مکان میں چراغ جلانے کے دوران انجلی جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT