Tuesday , December 18 2018

حادثات کی روک تھام سبھی کی ذمہ داری

ٹریفک قوانین پر عمل آوری ضروری، کریم نگر ایس پی شیوا کمار کا بیان

ٹریفک قوانین پر عمل آوری ضروری، کریم نگر ایس پی شیوا کمار کا بیان
مانا کنڈور۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثات کی روک تھام کی ذمہ داری سبھی پر عائد ہوتی ہے ۔ ضلع میں سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ امر قابل افسوس ہے۔ سڑکوں سے گزرتے وقت ہمیں چاہیئے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ یہاں تما پور منڈل کے واگیشوری انجینئرنگ کالج میں انڈین ڈینٹل اسوسی ایشن (IDA) کے زیر اہتمام اورل سرجری ڈے منظم کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی شیوا کمار نے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ضلع کریم نگر کے ایس پی شیوا کمار نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال بھی حادثات کا سبب بن رہا ہے جبکہ آج لوگوں کے پاس دو ، تین سیل فون بیک وقت موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے آئی ڈی اے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ کالج کے بچوں میں ٹریفک شعور بیداری کیلئے ٹریفک پر مختلف عنوانات پر تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لائیں۔ ڈاکٹر بھاسکر نے مشورہ دیا کہ حادثہ کے فوری بعد ایک منٹ بھی ضائع کئے بغیر حادثہ پیش آئے شخص کو دواخانہ منتقل کیا جائے تو زندگی بچانے میں مدد ضرور ملے گی۔ ایس پی شیوا کمار نے واٹس اپ پر ٹریفک مسائل پر انہیں مطلع کرنے کا مشوردیا۔ اس موقع پر کالج کرسپانڈنٹ ڈاکٹر جی سرینواس ریڈی ، پرنسپال ڈآکٹر سی ایچ سرینواس، ڈاکٹر کے نائیڈو تلنگانہ آئی ڈی اے نائب صدر ڈاکٹر این سرینواس ریڈی، ڈاکٹر کے وی تری ناتھ ریڈی، ڈاکٹر وینی کمار، ڈاکٹر تروپت ریڈی کے علاوہ دانتوں کے دیگر ماہر ڈاکٹرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT