Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / حادثات کی روک تھام کیلئے ملٹی میڈیا روڈ سیفٹی مہم

حادثات کی روک تھام کیلئے ملٹی میڈیا روڈ سیفٹی مہم

عالمی تنظیم صحت کی مدد سے حیدرآباد و وشاکھا پٹنم میں آغاز

عالمی تنظیم صحت کی مدد سے حیدرآباد و وشاکھا پٹنم میں آغاز
حیدرآباد 20 نومبر ( پی ٹی آئی ) عالمی تنظیم صحت کی مدد سے ایک ملٹی میڈیا روڈ سیفٹی مہم کا آج آغاز کیا گیا جس کا مقصد حادثات ‘ نشہ میں ڈرائیونگ روکنے اور دو پہیہ گاڑیاں چلانے والوں میں ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینے شعور بیدار کرنا ہے ۔ عالمی تنظیم صحت اور مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ٹریفک پولیس اور دیگر ذمہ داروں کی مدد سے حیدرآباد و وشاکھا پٹنم میں یہ پروگرام شروع کیا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سڑک پر گاڑیاں چلانے والوں کیلئے روڈ سیفٹی کے مختلف پہلووں سے اور خاصطور پر نشہ میں ڈرائیونگ کے نقصانات سے انہیں واقف کروانا اور دو پہیہ گاڑیاں چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینا ہے ۔ عالمی تنظیم صحت نے پانچ سالہ معیاد کے دوران مختلف بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ یہ مہم شروع کر رکھی ہے ۔ مہم کے دوران ٹی وی ‘ سنیما ‘ ریڈیو ‘ کیبل و پرنٹ میڈیا کے علاوہ دوسرے طریقوں سے شعور بیدار کرنے والے مواد کی نمائش بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT