Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حادثہ میں زخمی ضعیف شخص کی موت

حادثہ میں زخمی ضعیف شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز)  اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 62 سالہ ضعیف شخص جو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا دوران علاج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ستی ریڈی متوطن ضلع نلگنڈہ اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے اوپل آیا ہوا تھا جہاں پر وہ /29 ڈسمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ زخمی شخص کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT