Friday , September 21 2018
Home / پاکستان / حادثہ میں ملوث امریکی سفارت کار پر پاکستان یا امریکہ میں مقدمہ

حادثہ میں ملوث امریکی سفارت کار پر پاکستان یا امریکہ میں مقدمہ

اسلام آباد۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر امریکی سفارت کار جو کل ایک سڑک حادثہ میں ملوث تھے جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، کو اب یا تو پاکستان یا پھر امریکہ میں مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ ایک تیز رفتار لینڈ کروزر نے جسے سفارت کار جوزف ایمانیول ہال چلا رہے تھے، ایک موٹر سائیکل کو اس وقت ٹکر دے دی جب سرخ سگنل کو توڑتے ہوئے جوزف نے آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT