حادثہ میں نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ 18 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں سڑک حادثہ میں زخمی ایک شخص آج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سید شبیر ساکن ریاست نگر 16 جنوری کو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ عثمان ہوٹل کے قریب اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شبیر کی گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT