Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / حادثہ کی تحقیقات کا اعلان : چندر شیکھر راؤ

حادثہ کی تحقیقات کا اعلان : چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد24 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر ارؤ نے ضلع میدک ماسائی پیٹ میں پیش آئے ٹرین ۔ اسکول بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مہلوک طلبا کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس حادثہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ چیف منسٹر نے مہلوک طلبا کے ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کرنے کے علاوہ زخمی طلبا و طالبات کے علاج کے اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے کہا کہ ریلوے کراسنگ کو بے پہرہ چھوڑ دینے اور مسلسل عوامی نمائندگیوں کے باوجود غفلت برتنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ چیف منسٹر نے جنرل مینیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ جہاں کہیں بے پہرہ ریلوے کراسنگ ہوں فوری متعلقہ عملہ کو متعین کیا جائے ۔ بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر نے اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اپنے کابینی رفقا کو مقام حادثہ پر روانہ کرنے اور راحت کاری اقدامات انجام دینے کی ہدایت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT