Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / حادثہ کے خاطیوں کی عدم گرفتاری ‘ پولیس کالا پتھر کے خلاف احتجاج

حادثہ کے خاطیوں کی عدم گرفتاری ‘ پولیس کالا پتھر کے خلاف احتجاج

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر میں آج رات اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب مقامی عوام نے کالا پتھر پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 روز قبل پیش آئے حادثہ کے خاطیوں کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا ۔ اس حادثہ میں ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا تھا ۔ 4 سالہ کمسن محمد حسین کی ہلاکت پر پولیس کی لاپرواہی مقامی عوامی میں غم و غصہ کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ 4 روز قبل کمسن محمد حسین اپنے مکان کے روبرو موٹر سیکل پر بیٹھا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی تھی اور کمسن لڑکا حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ تاحال پولیس نے خاطیوں کو گرفتار نہیں کیا اور کالا پتھر انسپکٹر مبینہ طور پر کمسن مرحوم کے رشتہ داروں سے بے رخی برت رہے ہیں اور انہیں ثبوت فراہم کرنے کہا جارہا ہے ۔ کالاپتھر پولیس کا یہ رویہ نہ صرف عوام میں برہمی بلکہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے فرینڈلی پولیسینگ مشن کیلئے بھی نقصان دہ ہے ۔ عوام فرینڈلی پولیسنگ پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں ۔ کمسن محمد حسن کے والد محمد مجیب کے چار بچوں میں مرحوم کمسن اکلوتا لڑکا تھا ۔ ان کی تین لڑکیاں ہیں ۔ اعلی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ماتحت عہدیداروں کو من مانی سے روکیں اور فرینڈلی پولیسنگ کو یقینی بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT