Wednesday , December 12 2018

حافظ بابا نگر میں دیوار منہدم 12 زخمی

حیدرآباد۔ /10 اپریل (سیاست نیوز) حافظ بابا نگر بی بلاک میں ایک مکان کی دیوار اچانک منہدم ہونے کے سبب 12 افراد بشمول خواتین زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد قیصر نے اپنے دو منزلہ مکان کی تعمیر کی تھی لیکن دیواروں کو استرکاری کرنے سے قاصر رہے جس کے سبب دیوار بوسیدہ ہوگئی تھی اور آج کی اچانک بارش سے دیوار منہدم ہوگئی اور پڑوس کے محمد معین الدین کے مکان پر جاگری ۔ اس واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد معین الدین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے کی این آر آئی بہن صادق النساء بیگم اپنے بیٹوں ، بہو اور دیگر افراد خاندان کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کیلئے آئی تھی کہ اسبسطاس کے چھت پر منہدم دیوار گرنے سے تمام افراد زخمی ہوگئے ۔ ابوظہبی سے آمد پر معین الدین نے اپنی بہن اور اس کے رشتے داروں کیلئے طعام کا انتظام کیا تھا اور اچانک دیوار گرنے سے تمام افراد زخمی ہوگئے ۔ صادق النساء کی بہو نورعبداللہ اور 5 سالہ مہک بھی شدید زخمی ہوگئی اور انہیں اپولو ڈی آر ڈی او منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے اور حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس واقعہ میں امینہ بیگم ، عثمان بیگم ، محمد احمد ، محمد عابد ، اسماء ، علی احمد ، صادق النساء ، ظبیحہ اور ان کی فلپائن کی خادمہ ملدا بھی زخمی ہوگئی ۔ کنچن باغ پولیس محمد قاصر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT