Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / حافظ سعید سے زیادہ خطرناک لوگوں سے ملاقات کا ادعا : ویدک

حافظ سعید سے زیادہ خطرناک لوگوں سے ملاقات کا ادعا : ویدک

نئی دہلی ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صحافی و تجزیہ نگار وید پرتاپ ویدک نے آج کہا کہ صحافیوں کو دیانتدارانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ 26/11 کے ملزم حافظ سعید کے ساتھ ان کے انٹرویو کا کچھ مخصوص حصہ ہی منظرعام پر لانا ادنیٰ صحافت کی مثال ہے۔ وید پرتاپ نے کہا کہ کچھ چینلز انٹرویو کے مخصوص حصے دکھارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں حافظ سعید سے بھی زیادہ خطرناک لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ویدک نے 2 جولائی کو لشکرطیبہ کے سربراہ حافظ سعید سے پاکستان میں ملاقات کی تھی۔ حافظ سعید کے ساتھ ان کی تصاویر جیسے ہی سوشیل میڈیا میں گشت کرنے لگیں ان کے خلاف تنازعات پیدا ہوگئے اور لوگ متنازعہ بیانات دینے لگے۔

TOPPOPULARRECENT