Tuesday , December 18 2018

حافظ سعید پر امریکی انعام ، پاک حکومت سے جواب طلبی

لاہور۔ 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی عدالت نے حکومت سے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی اس عرضی پر جواب دینے کیلئے کہا ہے جس میں انہوں نے ممنوعہ لشکرطیبہ جس پر 2008ء کے ممبئی حملے کرانے کا الزام ہے، اس کے بانی پر رکھے گئے 10 ملین امریکی ڈالر کے انعام کے معاملے کو امریکی حکومت کے پاس اٹھانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی ہے۔ لاہور ہ

لاہور۔ 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی عدالت نے حکومت سے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی اس عرضی پر جواب دینے کیلئے کہا ہے جس میں انہوں نے ممنوعہ لشکرطیبہ جس پر 2008ء کے ممبئی حملے کرانے کا الزام ہے، اس کے بانی پر رکھے گئے 10 ملین امریکی ڈالر کے انعام کے معاملے کو امریکی حکومت کے پاس اٹھانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج مسعود عابد نقوی نے کل حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 ڈسمبر تک حافظ سعید اور ان کے برادر نسبتی عبدالرحمن مکی کی عرضی پر جواب داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ عرضی ہائیکورٹ میں گذشتہ دو سال سے معرض التوا تھی۔ حافظ سعید اپریل 2003ء میں عدالت سے رجوع ہوئے تھے جبکہ امریکی حکومت نے ان پر اور ان کے برادر نسبتی پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT