Monday , June 25 2018
Home / دنیا / حافظ سعید پر 1990ء کی دہائی میں برطانیہ میں جہاد کیلئے اکسانے کا الزام

حافظ سعید پر 1990ء کی دہائی میں برطانیہ میں جہاد کیلئے اکسانے کا الزام

لندن ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بانی لشکرطیبہ پاکستان اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید نے 1990ء کی دہائی میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا تاکہ برطانوی مسلمانوں کو جہادی بننے کی ترغیب دے سکیں۔ بی بی سی کے تحقیقاتی شعبہ نے کہا کہ دنیا کے انتہائی مطلوب مشتبہ دہشت گرد حافظ سعید نے 1995ء میں برطانوی مسجدوں کا دورہ کیا تھا اور برطانوی مسلمانوں کو اپنی حکومت کے خلاف جہاد کیلئے اکسانے کی کوشش کی تھی۔ لشکرطیبہ نے مبینہ طور پر حافظ سعید کو دورہ برطانیہ کیلئے مجبور کیا تھا تاکہ برطانیہ میں دولت اسلامیہ کی شاخ کا دفتر قائم کرنے میں مدد مل سکے۔ 26 نومبر 2008ء کو ممبئی کے دہشت گرد حملہ میں جو چار دن جاری رہا تھا ، 166 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT