Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / حافظ سعید کی اپیل پر ہندوستانی فلم پھنتوم پر پابندی

حافظ سعید کی اپیل پر ہندوستانی فلم پھنتوم پر پابندی

لاہور ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت نے جماعت الدعوہ کے صدر اور ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست پر ملک بھر میں بالی ووڈ فلم پھنتوم پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے اس فلم کے خلاف احتجاج کیا ہے جو مابعد 26/11 حملوں پر مشتمل کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کی تنظیم کے خلاف اس فلم میں گمراہ کن پروپگنڈہ کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے سیف علی خان کی فلم دو پاکستان کی تھیٹروں میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ حافظ سعید کے وکیل اور حکومت کے قانونی عہدیدار کی بحث کی سماعت کے بعد یہ احکام جاری کئے گئے۔ یہ فلم 28 اگست کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی تھی۔
عصمت ریزی اور قتل کرنے والے مجرم کی خودکشی
لاہور ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لڑکیوں کی عصمت ریزی اور ان کا سلسلہ وار قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کی ریوالور سے خودکشی کرلی ہے۔ اسے پاکستان کی جیل میں منتقل کیا جارہا تھا۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے کم از کم 15 کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کرکے قتل کیا تھا۔ 30 سالہ ہارون کو جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔ پرانے لاہور کے گنجان آبادی والے علاقہ میں ایک 11 سالہ لڑکی کے کیس کے سلسلہ میں اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں پتہ چلا کہ وہ لڑکیوں کی عصمت ریزی کرنے اور سلسلہ وار قتل کا مجرم ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہیکہ اس نے ایک سال کے اندر کم از کم 15 کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT