Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / حافظ سعید کی رہائی کے احکام پر ہندوستان کی برہمی

حافظ سعید کی رہائی کے احکام پر ہندوستان کی برہمی

نئی دہلی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے ممبئی حملوں کے ملزم حافظ سعید کی پاکستان میں یقینی رہائی کے احکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ در اصل اقوام متحدہ کی جانب سے فہرست میں شامل کئے گئے دہشت گردوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حافظ سعید کی رہائی سے متعلق احکام سیتوثیق ہوتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہونچانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور یہ در اصل ان دہشت گردوں کو بچانے کے ناپاک عزائم کا حصہ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساری بین الاقوامی برادری کی طرح ہندوستان بھی ان احکام پر برہم ہے اور یہ در اصل اقوام متحدہ کی جانب سے فہرست میں شامل کئے گئے دہشت گردوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش ہے ۔ یہ ان دہشت گردوں کو بچانے کی سرکاری طور پر کی جانے والی کوشش ہے ۔

قومی ترانہ کی بیحرمتی دونوجوانوں کے خلاف مقدمہ
جموں 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں بادشاہ یونیورسٹی کے دو طلبا کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی ترانہ کی بیحرمتی کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران جب کل قومی ترانہ بجایا گیا تو یہ طلبا کھڑے نہیں ہوئے ۔ ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس قومی ترانہ کی بیحرمتی کے اس وقاعہ کا نوٹ لیا ہے ۔ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی اور قانون اپنا کام کریگا ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی سے بھی اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT