Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / حافظ سعید کے جلسہ سے فون پر اندرابی کا خطاب تنازعہ کا باعث

حافظ سعید کے جلسہ سے فون پر اندرابی کا خطاب تنازعہ کا باعث

دختران ملت کی سربراہ کی جرات پر بی جے پی کا احتجاج ‘ سخت کارروائی کا مطالبہ

سرینگر ۔16 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کی ریاڈیکل تنظیم دختران ملت کی سربراہ عائشہ اندرابی نے کل پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کے اصل سازشی ذہن حافظ سعید کی زیرقیادت جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کر کے تنامعہ پیدا کردیا ہے ۔ 14 اگست کو لاہور میں منعقدہ ریالی سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے عائشہ اندرابی نے اپنے پڑوسی ملک کی یوم آزادی پر عوام کو مبارکباد دی تھی۔ اندرابی کے خطاب کے دوران حافظ سعید اسٹیج پر موجود تھے ۔ اپنے خطاب سے چند گھنٹے قبل دختران ملت کی سربراہ نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن بھی منایا تھا ۔ شہر کے بچے پورہ علاقہ میں دختر ان ملت کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی تھی جہاںپاکستان کی یوم آزادی کا جشن منایا جارہا تھا ۔ اندرابی کے اس ٹیلی فون خطاب سے تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر جگل کشور نے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جگل کشور نے کہا کہ اندرابی کی یہ حرکت غداری کے مترادف ہے ۔ ہم اس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ عائشہ اندرابی کو گرفتار کیا جانا چاہیئے ۔

مجھے یقین ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا اور ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا ۔ پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ۔ کانگریس ترجمان آر پی این سنگھ نے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جولوگ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں انہیں سخت سزا دینی ہوگی ۔ہندوستان اورپاکستان کے درمیان قومی سلامتی مشیران کی سطح پر 23اور 24اگست کو بات چیت مقرر ہے ۔ اس بات چیت میں بے شمار مسائل پر غور کیا جائے گا ۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس بات چیت سے بڑی پیشرفت ہوگی ۔ ہندوستان پر دہشت گرد حملوں کو روکنے کیلئے ٹھوس کارروائی ضروری ہے ۔جے کے این پی پی لیڈر ہرش دیو سنگھ نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اندرابی نے اس طرح کی حرکتوں کے ذریعہ تنازعہ پیدا کیا ہو ۔ میںیہ سمجھ نہیں سکا کہ آخر یہ لوگ اس طرح کی حرکتیں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں موجود حکومت کی جانب سے ڈھیل دیئے جانے کا نتیجہ ہے کہ یہ لوگ جرات کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT