Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / حافظ سعید کے سیاست میں آنے سے امریکہ کو تشویش

حافظ سعید کے سیاست میں آنے سے امریکہ کو تشویش

واشنگٹن ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں 2019میں ہونے والے انتخابات میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے سیاست میں آنے کی خبروں سے امریکہ کافی فکر مند ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیرتھ نیروٹ نے آج کہا کہ امریکہ پھر اس بات کو دوہراتا ہے کہ حافظ سعید ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ان تنظیموں سے وابستہ ہے وہ دہشت گر ہے اور امریکہ ان تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے ۔پاکستان کے روزنامہ ڈیلی پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ حافظ سعید کی گرفتاری کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے اوروہ اس معاملے میں حکومت پاکستان کے رابطہ میں ہے ۔ترجمان نے سخت لفظوں میں کہا کہ میں آپ کو یا دلانا چاہتی ہوں کہ اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا اور یہ بھی واضح کیاجاتا ہے کہ اس کے سیاست میں قدم رکھنے کی خبر سے امریکہ بہت فکر مند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT