Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / حالات نشہ میں ڈرائیونگ پر جیل کی سزا

حالات نشہ میں ڈرائیونگ پر جیل کی سزا

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے جہاں پر انہیں جیل کی سزاء سنائی جارہی ہے ۔ /19 جولائی کو حیدرآباد ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف 193 چارج شیٹس داخل کی اور جس کے نتیجہ میں تیسرے اور چوتھے ایڈیشنل میٹروپولیٹین مجسٹریٹس نے 105 افراد کو قصور وار پایا اور انہیں جیل کی سزاء سنائی ۔ عدالت نے ان افراد کو 4 لاکھ 9 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا انہیںچنچل گوڑہ جیل بھیج دیا گیا ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے جنہیں عدالت کی جانب سے قصور وار پایا جارہا ہے مستقبل میں انہیں سرکاری ملازمت ، پاسپورٹ اور ویزا کلیرنس کیلئے دشواریاں پیش آسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT