Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / حالات نشہ میں گاڑی چلانے پر پانچ افراد کو جیل

حالات نشہ میں گاڑی چلانے پر پانچ افراد کو جیل

شمس آباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے پانچ افراد کو شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں پیش کیا تھا ۔ راجندر نگر کورٹ کے جج نے کرشنیا ، اکھل یادو ، محمد قادر اللہ خان ، چندر شیکھر اور کرشنا کو ایک دن کی جیل کی سزادی ۔ ٹریفک انسپکٹر بھاسکر نے بتایا کہ تقریباً روزانہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے کے باوجود کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔ انہیں جرمانہ اور جیل کی سز ہو رہی ہے ۔
اسکولی طالبہ کا اغواء و عصمت ریزی کی کوشش ناکام
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر میں کمسن لڑکی کے اغواء اور عصمت ریزی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی رات پیش آیا یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا جہاں متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو منچلے بدمعاش نوجوان کو مقامی عوام کی مدد سے پولیس نے ہر وقت گرفتار کرلیا تھا جن کی شناخت رمیش اور سریکانت کی حیثیت سے کی گئی ۔ کل شام یہ دو لڑکے 9 ویں جماعت کی طالبہ کا اسکول کے قریب انتظار کر رہے تھے ۔ جیسے ہی لڑکی اسکول سے باہر نکلی اس لڑکی کو زبردستی کار میں سوار کروانے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم لڑکی کی چیخ و پکار سے قریب میں موجود عوام چوکس ہوگئے اور دونوں کی دھلائی کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT