Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا : چندرا بابو نائیڈو

حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے اپنے کابینی رفقا سے کہا کہ نوٹ کے عوض ووٹ معاملہ تلنگانہ اے سی بی کو انھیں نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے اس ساری سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ آندھرا حکومت کے وقار کو متاثر کیا جائے اور تلگودیشم پارٹی کو بدنام کیا جائے ۔ وہ حکومت تلنگانہ کے کسی اقدام سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ اے سی بی نوٹسیں جاری کرنے کے نام پر خوف زدہ کرنے کوشاں ہے۔ چندرابابو نائیڈونے اے سی بی کی جانب سے نوٹسیں دی جانے کی باتوں پر اپنے رفقا کے روبرو شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ خواہ کوئی بھی نوٹس انھیں دی جائے اس کا مقابلہ کیا جائیگا اور وہ حالات سے فرار اختیار نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT