Monday , January 22 2018
Home / مذہبی صفحہ / حالتِ نزع کے اذکار

حالتِ نزع کے اذکار

محترم محمد رضی الدین معظم موت برحق ہے، ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے، ہمیشہ ہم کو دَمِ آخر کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

محترم محمد رضی الدین معظم
موت برحق ہے، ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے، ہمیشہ ہم کو دَمِ آخر کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
٭ اگر کسی شخص کا مرض شدت اختیار کرجائے اور یہ محسوس ہو کہ مریض حالتِ نزع میں ہے تو فوراً ایک ہزار بار سورۂ نحل کی آخری آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُحْسِنُوْنoَ‘‘ پڑھ کر مریض پر دَم کریں۔
٭ سورۃ الفجر کی آیات ’’یاایتھا النفس المطمئنۃ o ارجعی الی ربک راضیۃً مرضیۃ o فادخلی فی عبادی وادخلی جنتیo‘‘ لکھ کر زم زم سے دھوکر پلائیں۔
٭ سورہ نازعات کی آیات ’’والنازعات غرقا‘‘ تا ’’فالمدبرات امرا‘‘۱۲ بار پڑھ کر پانی پر دَم کریں اور شہد ملاکر پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ مریض کے قریب کثرت سے کلمہ طیبہ اور سورہ یٰسین پڑھ کر دم کرتے رہیں۔
٭ دوا خانہ میں مریض کو خواہ مخواہ وینٹی لیٹر لگاکر پریشان نہ کریں، بلکہ مذکورہ بالا طریقوں پر عمل کریں اور سورہ نحل کی آخری آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْ وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُحْسِنُوْنَo‘‘ ایک ہزار بار پڑھ کر دَم کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ مریض کا دم آخر قریب ہے تو قرآن کے فرمان کے مطابق فرشتہ ’’السلام علیکم‘‘ کہتا ہوا روح قبض کرلے گا اور پھر یہ کہے گا کہ ’’تم اپنے اعمال کے سبب جنت میں چلے جانا‘‘۔ یہ حالتِ نزع اور دمِ آخر کی خوش خبری ہے اور اسی کو خاتمہ بالخیر کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے۔ (آمین)

TOPPOPULARRECENT