Sunday , May 27 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں انسپکٹر کی ڈرائیونگ سے 3 افراد زخمی

حالت نشہ میں انسپکٹر کی ڈرائیونگ سے 3 افراد زخمی

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے تین افراد کو زخمی کرنے والے انسپکٹر کے خلاف پٹن چیرو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری اقدام کیا ۔ جو بہانے بناکر مسئلہ کو ٹال دینے کی کوشش کر رہا تھا ۔ مقامی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پولیس سے وابستہ سرکل انسپکٹر مسٹر چندریا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ پولیس ملازم سخت نشہ کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا اور اس کی رفتار بے قابو تھی ۔ اس حرکت کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس پٹن چیرو مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT