Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں باؤلی میں گرکر ایک شخص فوت

حالت نشہ میں باؤلی میں گرکر ایک شخص فوت

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں ایک شخص اپنے مکان کی باؤلی میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 43 سالہ نارائنا جو گاجولہ رامارم علاقہ کا ساکن تھا۔ اترپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ نارائن پلاسٹر پاوڈر تیار کرنے کا کام کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 7 فروری کے دن نشہ کی حالت میں تھا جو اپنے مکان میں واقع باؤلی میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ اس کے سر پر گہرہ نشان بھی پایا جاتا ہے ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT