Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں درخت سے ٹکرانہ پر ایک شخص کی موت

حالت نشہ میں درخت سے ٹکرانہ پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) حالت نشہ میں درخت سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں ایک پینٹر احاطہ راموجی فلم سٹی میں ہلاک ہوگیا ۔ عبداللہ پورمیٹ پولیس کے بموجب 25 سالہ سنتوش ساکن چیتنیہ پوری آج صبح اپنے دوست کے ہمراہ راموجی فلم سٹی پہونچا تھا ۔ دونوں حالت نشہ میں تھے اور وہاں کے سکیورٹی گارڈ نے ان کے داخلے پر اعتراض کیا اور اندر جانے سے روک رہا تھا کہ سنتوش تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتا ہوا وہاں کے درخت سے جاٹکرایا ۔ اس حادثہ میں سنتوش برسرموقعہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے سنتوش کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی علاقہ میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں مزدور پیشہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ جنگیا ساکن ابراہیم پٹنم آج صبح عبداللہ پور میٹ علاقہ میں موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT