Monday , July 23 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں دو افراد کی خودکشی

حالت نشہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد ایک اور نشہ کی حالت میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ عبداللہ پور میٹ اور بالانگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اس نے 15 جنوری کو نشہ کی حالت میں خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ انیل جو کتہ گوڑہ علاقہ کے ساکن کمار کا بیٹا تھا ۔ حالیہ دنوں اس کی شادی ہوئی تھی اور اس نے شادی کے بعد آٹو چلانا چھوڑ دیا تھا اور سخت نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ کثرت سے نشہ کے باعث اس کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 21 سالہ ارجن کمار جو پیشہ سے مشین آپریٹر تھا ۔ اولڈ ایرپورٹ روڈ گوتم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ جس کا آبائی مقام بہار بتایا گیا ہے ۔ 2 سال سے یہ شخص حیدرآباد میں تھا اور اس کی بیوی بہار میں رہتی تھی ۔ یہ شخص فون پر اپنی بیوی سے بات چیت کے دوران جھگڑا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ روز بھی اس طرح کے واقعہ کے بعد ارجن کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT