Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں دو مزدوروں کے درمیان جھگڑا، ایک کی موت

حالت نشہ میں دو مزدوروں کے درمیان جھگڑا، ایک کی موت

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ میں دو مزدوروں کے درمیان جھگڑا ایک کی موت کا سبب بن گیا جہاں نشہ کی حالت میں ایک مزدور نے دوسرے کو دھکہ دے دیا جس کے سبب 50سالہ نندا لال یادو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر رویندر نے بتایا کہ نندا لال یادو اور اس کا ساتھی ببلوکل ہولی تہوار کے سلسلہ میں مہ نوشی کے دوران دونوں کے درمیان معمولی بات پر بحث و تکرار ہوگئی اور اس دوران ببلو نے مبینہ طور پر یادو کو دھکہ دے دیا۔ نندا لال یادو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ یادو دو ہفتہ قبل مزدوری کے سلسلہ میں مدھیہ پردیش سے حیدرآباد آیا تھا جو سروجنی ہاسپٹل کے قریب زیر تعمیر ایک بڑے مال میں کام کررہا تھا۔پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT