Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں زہریلی دوا کے استعمال پر اموات

حالت نشہ میں زہریلی دوا کے استعمال پر اموات

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرنے کے سبب دو افراد کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ یہ واقعات ٹپہ چبوترا اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 60 سالہ بی راملو جو پیشہ سے لیبر تھا ساکن ٹپہ چبوترا کل رات اس نے سخت نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی جو قریبی ہاسپٹل منتقل کرنے پر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48 سالہ راما کرشنا جو پیپل گوڑہ علاقہ کا ساکن پیشہ چوکیدار بتایا گیا نشہ کی حالت میں تھا جس نے حالت نشہ میں ٹرپنٹائل کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT