Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں زہریلی دو کے استعمال سے موت

حالت نشہ میں زہریلی دو کے استعمال سے موت

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالت نشہ میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرنے کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ادی پیٹلہ پولیس کے مطابق 32 سالہ نریش جو پیشہ سے خانگی ملازم راگھو گوڑہ علاقہ حیات نگر میں رہتا تھا ۔ 9 اکٹوبر کو یہ شخص اپنے گھر سخت نشہ کی حالت میں پہونچا اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔

پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت
حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت اور اس کی نند شدید زخمی بتائی گئی ہے ۔35 سالہ انیتا اور اس کی نند سواپنا 7 اکٹوبر کو مکان میں پکوان کے دوران شدید جھلس گئے تھے ۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انیتا ایچ ایم ٹی کالونی کے ساکن کرن کمار کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق ان کے مکان میں تقریب کی تیاری میں انیتا اور رشتہ دار مصروف تھے کہ مشتبہ طور پر جھلس گئے اور علاج کے دوران نیتا فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT