حالت نشہ میں سابق وزیر کے فرزند کی ہنگامہ آرائی

شمس آباد۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آبادمیں کل رات سابق منسٹر گنٹہ سرینواس کے فرزند روی تیجا اور ان کا ساتھی اندرا تیج بزنسمین دونوں نے ایئرپورٹ میں پریمیم پلازہ لانج میں شراب نوشی کرنے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطہ میں ہنگامہ کرتے ہوئے پشپک بس کنڈاکٹر رمیش سے بدسلوکی کرتے ہوئے اس کی پٹائی کردی۔ کنڈاکٹر رمیش کی شکایت پر آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے روی تیجا اور اندرا تیج کو گرفتار کر کے انہیں ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ اس سے قبل بھی ایک دو واقعات ہوچکے ہیں جہاں امیرزادوں نے شراب نوشی کے بعد ہنگامہ کرتے ہوئے عوام اور خانگی ملکیت کو نقصان پہنچایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT