حالت نشہ میں سابق وزیر کے فرزند کی ہنگامہ آرائی

شمس آباد 17 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پر کل رات سابق ریاستی وزیر مسٹر گنٹہ سرینواس کے فرزند روی تیجا نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ شراب نوشی کرنے کے بعد ہنگامہ آرائی کی ۔ تفصیلات کے بموجب روی تیجا اپنے دوست اندرا تیج تاجر کے ساتھ ائرپورٹ کے پریمیم پلازہ میں شراب نوشی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے ائرپورٹ کے احاط

شمس آباد 17 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پر کل رات سابق ریاستی وزیر مسٹر گنٹہ سرینواس کے فرزند روی تیجا نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ شراب نوشی کرنے کے بعد ہنگامہ آرائی کی ۔ تفصیلات کے بموجب روی تیجا اپنے دوست اندرا تیج تاجر کے ساتھ ائرپورٹ کے پریمیم پلازہ میں شراب نوشی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے ائرپورٹ کے احاطہ ہی میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پشپک بس کے کنڈکٹر رمیش سے بد سلوکی کی ۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس کی پٹائی بھی کردی اور زد و کوب کیا ۔ کنڈکٹر رمیش کی شکایت پر آر جی آئی پولیس نے روی تیجا اور اس کے دوست اندرا تیج کے خلاف مقدمہ درج کلیا اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT