Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حالت نشہ میں شوہر کی غیرانسانی حرکت

حالت نشہ میں شوہر کی غیرانسانی حرکت

نظام آباد:22؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیوی پر شک کرتے ہوئے شوہر نے بیوی کو برہنہ کرتے ہوئے سڑک پر زد وکوب کرنا شروع کیا تو مقامی افراد نے شوہر کو روکنے کی کوشش کی تو متاثرہ خاتون نے نظام ساگر کنال میں چھلانگ لگائی اور یہ بری طرح زخمی ہونے پر اسے نظام آباد سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے Vٹائون کے علا

نظام آباد:22؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیوی پر شک کرتے ہوئے شوہر نے بیوی کو برہنہ کرتے ہوئے سڑک پر زد وکوب کرنا شروع کیا تو مقامی افراد نے شوہر کو روکنے کی کوشش کی تو متاثرہ خاتون نے نظام ساگر کنال میں چھلانگ لگائی اور یہ بری طرح زخمی ہونے پر اسے نظام آباد سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے Vٹائون کے علاقہ میں ناگارام کے وڈر کالونی سے تعلق رکھنے والے میستری نرسنگ کو دو بیویاں ہے اور دونوں بیویاںکے ساتھ ایک ہی مکان میں مقیم ہے پہلی بیوی کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزا م عائد کرتے ہوئے پہلی بیوی کویتاعر ف پپی کو ہراساں کرنا شروع کیا اور ہمیشہ کی طرح کل رات بھی نشہ کی حالت میں اس کے ساتھ لڑنا جھگڑنا شروع کیا اور سڑک پر لاکر بری طرح زد وکوب کرنا شروع کیا

اور اس کے جسم کے کپڑے بھی نکال دیا۔ برہنہ حالت میں اسے زد و کوب کرتے ہوئے دیکھ کر مقامی لوگوں نے نرسنگ کو روکنے کی کوشش کی اور کافی جدوجہد کے بعد نرسنگ کو پکڑلیا گیا اس منظر کو دیکھ کر کویتا تاب نہ لاتے ہوئے نظام ساگر کنال میں چھلانگ لگادی۔ فوری مقامی افراد نے اسے بچالیا اور کپڑے فراہم کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر نوین کمار یہاں پہنچ کر نوین کو تحویل میں لے لیا اور کویتا کو دواخانہ منتقل کیا ۔کویتا کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT