Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں قلب پر حملہ، ایک شخص کی موت

حالت نشہ میں قلب پر حملہ، ایک شخص کی موت

شمس آباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع وی جے آر لاج میں ایک شخص کی قلب پر حملہ کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب بالو سندرم ساکن ٹاملناڈو کاروبار کے لئے حیدرآباد آیا ہوا تھا اور اس نے شمس آباد میں واقع وی جے آر لاج میں اپنے دوست کے ہمراہ قیام کرتے ہوئے کل رات کثرت سے شراب نوشی کرکے سو گیا۔ آج صبح اس کی نعش پائی گئی۔ پولیس کے بموجب اسے قلب پر حملہ ہوا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ متوفیکے افراد خاندان کی اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT