Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیورنگ سے ٹکر ، چار افراد زخمی ڈرائیور و دیگر گرفتار

حالت نشہ میں ڈرائیورنگ سے ٹکر ، چار افراد زخمی ڈرائیور و دیگر گرفتار

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری پولیس کی کارروائیاں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں ۔ آج رامیہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں مقامی عوام نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے چار افراد کو شدید زخمی کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص جو کار چلا رہا تھا کیاب لیکر جارہا تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کیاب ڈرائیور ہے جس کو سخت نشہ کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ سرور نگر پولیس نے وینکٹ کرشنا ریڈی کی حیثیت سے اس کیاب ڈرائیور کی شناخت کرلی ہے جبکہ اس کی ڈرائیونگ سے دو افراد ساگر اور ستیہ اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کرانتی نگر سرور نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT