Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیورنگ پر 5 دن کی سزا

حالت نشہ میں ڈرائیورنگ پر 5 دن کی سزا

گوداوری کھنی ۔ 24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راماگنڈم کے منڈل کے موضع جنگاؤں کا ساکن تروپتی عمر 30 سال کو پیدا پلی مجسٹریٹ راجندر نے حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے پر 5 دن کی جیل کی سزا سنائی ۔ یہ بات پولیس اسٹیشن بسنت نگر کے سب انسپکٹر وجیندر نے بتائی ۔ اس مہینے کے 17 تاریخ کو بسنت نگر کے قریب دھرمارم ایکس روڈ پر پولیس گاڑیوں کی تنقیح کر رہی تھی تو تروپتی حالت نشہ میں بائک چلا رہا تھا ۔ ایس آئی وجیندر نے تروپتی کے خلاف کیس درج کرلیا تھا ۔ آج پیدا پلی کورٹ میں مجسٹریٹ نے 5 دن کی سزا سنائی ۔

TOPPOPULARRECENT