Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیورنگ پر136 افراد جیل منتقل

حالت نشہ میں ڈرائیورنگ پر136 افراد جیل منتقل

حیدرآباد۔/7اپریل، ( سیاست نیوز) شہر کے 136 شرابی ڈرائیور جیل منتقل ہوگئے۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے انہیں قصور وار ثابت کیا اور عدالت سے رجوع کردیا تھا۔ شہر کی ایک عدالت نے 136 افراد کو جیل کی سزاء سنائی اور چند شہریوں کو ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے 203افراد کے خلاف ٹریفک پولیس نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ایرم منزل کورٹ میں یہ چارج شیٹ داخل کی گئی۔ عدالت نے 136 افراد کو جیل کی سزا سنائی جس میں کم از کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ 20 دن کی سزا دی گئی۔ جبکہ 62 افراد کو تین ماہ سے 5 سال تک ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی گئی اور ان کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 4 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو مستقل طور پر منسوخ کردیا گیا۔ عدالت نے ٹریفک قوانین کی خـلاف ورزی کرنے والے دیگر 51 افراد کو دو دن کی سزا سنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT