Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیورنگ 36 افراد کو سزا

حالت نشہ میں ڈرائیورنگ 36 افراد کو سزا

حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کورٹ نے آج حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 36 افراد کو سزا سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالت نشہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے ایک شخص کو ایک ماہ کی قید ‘تین افراد کو 20 دن ‘7 افراد کو 10 اور 5 دن ‘ اور 15 افراد کو کورٹ کی کارروائی ختم ہونے تک عدالت میں رکے رہنے کی سزا سنائی ہے ۔ 27 اور 28 فبروری کو جملہ 322 افراد کے خلاف حالت نشہ میں ڈرائیورنگ کرنے کے مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں 223 ٹو وہیلر سوار ‘15 تھری وہیلرس ‘ 82کار ڈرائیورس جملہ 322 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ جاریہ سال 2 مارچ تک جملہ 3044 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 337 کو سزائے قید سنائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT