Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ ، ٹائیگرووڈ گرفتار

حالت نشہ میں ڈرائیونگ ، ٹائیگرووڈ گرفتار

واشنگٹن/29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی گالفر (ٹائیگر ووڈ) کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے پکڑے جانے پر عدالت نے 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا قصور وار قرار دینے پرعدالت کی جانب سے 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ انھیں نشے سے چھٹکارہ پانے کا علاج بھی کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہی نہیں ٹائیگرووڈ کو ڈائیورڑن پروگرام میں بھی لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگی اور انھیں عدالتی اخراجات کے ہمراہ250 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا پابند کیاگیا ہے جبکہ ٹائیگر 20 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ 14 بار گالف کے بڑے ایونٹ جیتنے والے ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اوراس وقت انھوں نے کئی درد کش ، سکون اور نیند کی گولیاں لے رکھی تھیں، ان کے جسم میں ماری جوانا کے اجزا بھی موجود تھے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT