Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ ، 105 افراد کو قید ، 25 لائسنس معطل

حالت نشہ میں ڈرائیونگ ، 105 افراد کو قید ، 25 لائسنس معطل

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : شہر کے مختلف مقامات پر حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے 105 ملزمین کو تیسرے اور چوتھے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے قید دی ۔ 30 افراد کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے اور 10,43,900 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ایک مجرم کو 15 دن کی سزائے قید دی گئی ۔ دیگر پانچ مجرمین کو 10 دن کی سزائے قید دی گئی ۔ 44 افراد کو دو دن کی قید دی گئی ۔ ان تمام کو چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا گیا ۔ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے والے پانچ افراد کے لائسنس مستقل طور پر منسوخ کردئیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT