Wednesday , December 12 2018

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر دو خواتین گرفتار

یوم خواتین کے موقع پر پب میں مئے نوشی کا شاخسانہ

یوم خواتین کے موقع پر پب میں مئے نوشی کا شاخسانہ

حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) یوم خواتین کا جشن منانے والے دو خواتین کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کررہی تھی ۔ انسپکٹر ٹریفک پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز مسٹر سی اوما مہیشور راؤ نے بتایا کہ خاتون سافٹ ویئر انجنیئر اور فیشن ڈیزائنر نے کل یوم خواتین کا جشن منانے کیلئے ایک پب میں مئے نوشی کی اور بعد ازاں اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے ۔ پولیس نے انہیں ایم ایل اے کوارٹرس کے قریب تلاشی مہم کے دوران روک لیا اور برتھ اینالائزر کے ذر یعہ حالت نشہ میں ہونے کی توثیق کی ۔ دونوں خواتین کو پولیس نے پولیس اسٹیشن منتقل کرکے ان کے خلاف حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے خواتین کی کار کو ضبط کرلیا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیر کو عدالت میں حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ۔

TOPPOPULARRECENT