Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر سزاء

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر سزاء

حیدرآباد ۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف جاری کارروائی میں 12 افراد کو دو ماہ کی سزاء سنائی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے گذشتہ ہفتہ کی گئی کارروائی میں آج نشہ کی حالت میں گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جہاں تیسری اور چوتھی میٹرو پولٹین عدالت ارم منزل سے دو موٹر سیکل راں افراد کو 2 ماہ اور 2 ڈرائیورس کو 15 دن کی سزاء سنائی ہے۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق جملہ11 افراد کو سزاء سنائی گئی ہے جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ہاتھ لگے تھے۔ ان میں دو افراد کو ایک ماہ دو افراد کو 15 دن، 4 افراد کو 10 دن اور 21 افراد کو 3 دن اور 82 افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوئی۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جاری خصوصی مہم میں 26 اور 27 ڈسمبر کو جملہ 419 مقدمات درج کئے گئے جن میں 319 موٹر سائیکل رانوں کے خلاف 11 تین پہیوں، 83 فور وہیلرس اور 6 دیگر گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 جنوری 2015ء تک 401 مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے جن میں 111 افراد کو سزاء سنائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT