Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر عدالت سے سزائیں

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر عدالت سے سزائیں

حیدرآباد ۔12 اگست (سیاست نیوز) نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری ٹریفک پولیس کی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ قصور وار افراد کو پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد آج شہر کی مقامی عدالت نے 71 افراد کے خلاف فیصلہ سنایا جن میں 20 دن کی سزاء سنائی گئی۔ عدالت نے اس موقع پر 7 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو بھی منسوخ کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ تیسرے اور چوتھے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ ایک خاطی شخص کے لائسنس کو ایک سال تک منسوخ کردیا گیا جبکہ 7 افراد کے لائسنس کو 6 ماہ تک منسوخ کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے۔ ڈرنک اینڈ ڈرائیو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سزاء میں 20 دن کیلئے 2، 12 دن کیلئے 1، 10 دن کیلئے 10، 8 دن کیلئے 3، سات دن کیلئے 1 ، 6 دن کیلئے 4 ، 4 دن کیلئے 18، 2 دن کیلئے 5 اور 2 دن کیلئے 27 افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT