Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 17افراد جیل منتقل

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 17افراد جیل منتقل

حیدرآباد۔/11مئی، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کارروائی میں 17افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پولیس کے ہاتھ لگے۔ جبکہ آوٹر رنگ روڈ پر رفتار کو قابو میں نہ رکھنے والے1747 افراد کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں آئندہ ایسے اقدام پر سخت نتائج کا انتباہ دیا گیا۔ ٹریفک شعبہ رچہ کنڈہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم مئی تا 10مئی کے دوران نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف 80 مقدمات درج کئے گئے جس میں 17افراد کو عدالت نے فی کس 2ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ ایک دن کی جیل کی سزا سنائی ہے جبکہ 8افراد کو بھی فی کس ایک دن جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ ان 10دنوں کے دوران آوٹر رنگ روڈ پر اوور اسپیڈ کے 1747 مقدمات درج کئے گئے اور فی کس 1435 روپئے جرمانہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT